ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر بہتر تعلقات کے حامی ہیں : گورنر پنجاب

39

لاہور،12 فروری(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر بہتر تعلقات کا حامی ہے۔ پاکستان نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لئے بے مثال قرباں دی ہیں۔

 ستائیس ویں ایڈوانس ڈپلومیٹک کورس کے 25 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے طویل جنگ لڑی ہے پاکستان اُمن پسند ملک ہے۔

 گورنر سے ملاقات کرنے والے وفد میں افغانستان، الجیریا، عراق، کینیا،مالدیپ،سری لنکا، سوڈان، تاجکستان اور یمن کے سفارت کار شامل تھے۔

اے پی پی/لاہور/فاروق

وی این ایس، لاہور