انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم

316

اسلام آباد، فروری 14 (اے پی پی): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج بروز جمعرات ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا جس کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے پر بند  ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر مستحکم رہا اور 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔

آج انٹر بینک میں یورو 156.59، جیپنیز  ین 1.2520, برٹش پاونڈ 178.2942 اور سعودی ریال 37.0442 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 157.30،  جیپنیز  ین 1.25869 برٹش پاونڈ 179.25 سعودی ریال 37.15 اور یو اے ای درہم 38.05 پر بند ہوا۔

اے پی پی/ سعیدہ/ریحانہ

وی این ایس