انٹر بینک میں ڈالر مستحکم، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا

184

اسلام آباد ،12 فروری (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج منگل کے روز ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جس کے بعدآج انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 92 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے سستا ہو کر 138 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

آج انٹر بینک میں یورو 156.5816 ، جیپنیز ین 1.2564 ، سعودی ریال 37.0424 اور برٹش پاﺅنڈ 178.5237  پر فروخت ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 157.50 ، جیپنیز ین 1.27005 ، سعودی ریال 37.25 ، برٹش پاﺅنڈ 179.50 اور یو اے ای درہم 38.10 روپے پر ٹریڈ ہوئے ۔

اے پی پی / سعیدہ/ریحانہ

وی این ایس