انٹر بینک میں ڈالر38 پیسے مہنگا

388

اسلام آباد ، فروری27 (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں38 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج ڈالر 138روپے 87پیسے کے مقابلے میں 139روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کم سے کم قیمت 139روپے 10 پیسے جبکہ زیادہ سے زیادہ 139 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

آج انٹر بینک میں یورو 157.7009 کے مقابلے میں 93 پوائنٹس کے اضافے سے 158.63 ، جیپنیز ین ایک پیسے کے اضافے سے 1.25 کے مقابلے میں 1.26 ، یو اے ای درہم 11 پیسے کے اضافے سے 37.80 کے مقابلے میں 37روپے 91 پیسے ، سعودی ریال دس پیسے کے اضافے سے 37.03 کے مقابلے میں 37 روپے 13پیسے اور برٹش پاؤنڈ دو روپے 26 پیسے کے اضافے سے 182.52 کے مقابلے میں 184روپے 78 پیسے پر فروخت ہوئے .

 جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 159.00 ، جیپنیز ین 1.26 ، سعودی ریال 37.00 ، برٹش پاؤنڈ 184.60 اور یو اے ای درہم 38.00 روپے پر ٹریڈ ہوئے ۔

 

اے پی پی /سعیدہ(17:476/فاروق (17:48)

وی این ایس، اسلام آباد