انٹر بینک میں ڈالر43 پیسے سستا

432

اسلام آباد ، فروری28 (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز ڈالر کی قدر میں43 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد آج ڈالر 139روپے 25 پیسے کے مقابلے میں 138روپے 82 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالربیس پیسے سستا ہو گیا جس کے نتیجے میں آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کم سے کم 139 روپے اور زیادہ سے زیاد ہ 139روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

آج انٹر بینک میں یورو 158.63 کے مقابلے میں 48 پوائنٹس کے اضافے سے 158.15 ، جیپنیز ین ایک پیسے کی کمی سے 1.26 کے مقابلے میں 1.25 ، یو اے ای درہم 12 پیسے کی کمی سے 37.91 کے مقابلے میں 37روپے 79 پیسے ، سعودی ریال بارہ پیسے کی کمی سے 37.13 کے مقابلے میں 37 روپے 01 پیسے اور برٹش پاﺅنڈ دو روپے 16 پیسے کی کمی سے 184.78 کے مقابلے میں 184روپے 62 پیسے پر فروخت ہوئے .

جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 158.80 ، جیپنیز ین 2.15 ، سعودی ریال 36.95، برٹش پاﺅنڈ 184.40 اور یو اے ای درہم 38.00 روپے پر ٹریڈ ہوئے ۔

سورس:وی این ای، اسلام آباد