بھارت کو پاکستان پر بلا جواز الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

260

میونخ ( جرمنی)، 15 فروری (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  بھارت کو پاکستان پر بلا جواز الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہئیے۔ میونخ میں جرمن اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہو وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بیان بھی ریکارڈ پر ہےکہ شروع دن سے ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے ہیں البتہ بھارت کی جانب سے  مثبت رد عمل سامنے نہیں آتا۔ عالمی سیکورٹی کانفرنس کے حوالے سے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ  کانفرنس

اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر اپنا نقطہ ء نظر پیش کریں گے اور باہمی مشاورت سے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے میں مدد ملے گی – جس سے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کرنے میں بہت معاونت مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حامی رہا ہے۔

پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے کی گئی کوششوں اور موقف پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج افغانستان میں قیام امن کےحوالے سے پاکستان کے موقف کو تقویت مل رہی ہے۔

اے پی پی /حمزہ /ریحانہ

سورس: وی این ایس، میونخ