تعلیم کے شعبے میں جدت کو اپنائے بغیر ترقی ناممکن ہے:وفاقی وزیر برائے تعلیم

231

اسلام آباد، فروری 14(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ  تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں جدت کو اپنائے بغیر ترقی ناممکن ہے عصر حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے ۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں سائنس کے ذریعے جدید پاکستان کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں با صلاحیت افراد موجود ہیں اور دنیا ہماری معترف ہے. دنیا کے بہت سے ممالک کو ہم نے ترقی یافتہ ہونے میں مدد دی ہے بس ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں موجود صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پی ایچ ڈی سکالرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے تاہم ہمارے تعلیمی نظام میں بہت سی خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی یونیورسٹیوں کو سنٹر آف ایکسیلینس میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری درسگاہوں کا شمار دنیا کی بہترین درسگاہوں میں ہو۔.

شفقت محمود کا  مزیدکہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کےاستعمال سے تعلم کے شعبے میں ترقی لائی جا سکتی ہے اور حکومت اس پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بہتری ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لئے ایچ ای سی کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم یونیورسٹیوں کو انکیوبیشن سنٹر بنانا چاہتے ہیں تاکہ نئی ایجادات سامنے آسکیں۔۔

اے پی پی/فواد/ریحانہ

وی این ایس، اسلام آباد