تین روزہ انٹر بورڈ سپورٹس گالا اختتام پذیر

364

اسلام آباد، 27 فروری ( اے پی پی): پاکستان سپورٹس بورڈ اور بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (کراچی) کے زیر انتظام تین روزہ انٹر بورڈ سپورٹس گالا آج سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگیا۔

 سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن، ہاکی۔ والی بال، ایتھلیٹکس، ٹگ آف وار گیمز منعقد کروائیں گئی تھی۔ اختتامی تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم بھی سپورٹس مین ہیں اور میں بھی نیٹ بال کی بہت اچھی پلیئر رہی ہوں، ہماری حکومت  کی کوشش ہے کے ہم ان ویران گراؤنڈس کو دوبارہ آباد کریں. میری پوری توجہ اب سپورٹس بورڈ پر ہے اور ہم اسکی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں.

موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج کل انڈیا نے جو جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے وہ کسی کے لیے بھی فائدہ مند نہیں۔ بھارت نے ہمارے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کیا جس پر انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسیشن نے نوٹس لیا ہے۔

وزیر اعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں امن کے قیام کیلئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔امن کے بغیر پورے خطے میں ترقی ممکن نہیں ۔

سپورٹس گالا میں ایتھلیٹکس مقابلوں میں  بی آئی ایس ای لاھور نے پہلی،  ساہیوال بورڈ نے دوسری،  گجرانوالہ بورڈ اور اے جے کے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بیڈمنٹن کے مقابلوں میں  اسلام آباد بورڈ نے پہلی بی آئی ایس ای کراچی نے دوسری،  بی آئی ایس ای مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہاکی میں لاھور نے پہلی،  سکھر نے دوسری،  اسلام آباد بورڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ٹگ آف وار میں  کراچی بورڈ نے پہلی بنوں نے دوسری،گوجرانوالانے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پروگرام کے اختتام پر وفاقی وزیر اور انکے ہمراہ سپیشل سیکریٹری (آئی پی سی) اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے جیتی ہوئی ٹیموں میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیے.

 

اے پی پی/ احسن(19:41)/حامد(19:50)

وی این ایس اسلام آباد