جنگ اور جنگی جنون مسائل کا حل نہیں،آپسی اختلافات مذاکرات سے حل ہونے چاہیں: تہمینہ جنجوعہ

434

جدہ،26فروری(اے پی پی ): سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ آج دنیا میں آپس کے اختلاف مذاکرات کے ذریعے حل ہوتے ہیں جنگ اور جنگی جنون مسائل کا ہر گز حل نہیں۔

جدہ میں اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی میں کشمیر کی رابطہ کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارت نہ ہی او آئی سی اور نہ ہی انسانی حقوق کے کسی بھی ادارے کی بات سننے کو تیار نہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی مگر بھارت ہر روز کشمیر میں کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے نیز اس پاکستان کے خلاف اپنی عوام کی نفرت کو ہوا دی ہے نہ صرف جنگ کی دھمکی دی ہے بلکہ آج صبح اس نے پاکستان کی فضائی حدوں کی شدید خلاف ورزی کی ہی ہے ۔انہوں نے او آئی سی  کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پاکستان کی درخواست پر رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئ سی ممالک اور اقوام متحدہ بھارتی ہٹ دھرمیاں  اور علاقے میں جنگی جنون پھیلانے کا سخت نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ  پاکستان ایک مضبوط فوج رکھتا ہے مگر ہم نے کبھی جنگ کو مسائل کا حل تصور نہیں کیا   ۔پاکستان  کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ بھارت تمام معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرے ۔

صدر ازاد کشمیر مسعود خان نے اپنی تقریر میں او آئی سی  کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کی بھر پور مذمت کرتا ہے ضرورت اس بات کی  ہے کہ تمام عالمی ادارے بھارت کو مذاکرات سے مسائل حل کر نے کا زور ڈالیں ۔چو نکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ۔

اجلاس میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

اے پی پی /امیر محمد(17:12)/حامد(17:36)