حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان لون ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب

302

اسلام آباد ، فروری 26 ( اے پی پی ): حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان مردان سے صوابی کی بیالیس کلو میٹر روڈ کی توسیع اور بہتری کے لیے 75 ملین ڈالر کے لون ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب آج اسلام آباد میں اکنامک افئیرز ڈویژن میں منعقد ہوئی۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ژاہونگ ینگ اور سیکریٹری اکنامک افئیرز ڈویژن نور احمد نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورک ڈیپارٹمنٹ انجینئر شہاب خٹک نے اس موقع پر خیبر پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی کی نمائندگی کی۔

منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ کی اہم شاہراہوں کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری میں مدد ملے گی، مردان ۔صوا بی سڑک خیبر پختونخواہ صوبے میں دریائے سندھ اور کابل کے ساتھ ساتھ زرعی اور ابھرتی ہوئی صنعتی علاقے کا حصہ ہے یہ علاقہ خطے میں گندھارا ، بدھ آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثہ کا حامل تخت بھائی کے عالمی ثقافتی ورثہ کا حامل ہے ۔ اس سٹرک کی اپ گریڈ یشن کے زریعے ٹریفک کے مسائل کو حل کر کے خطے میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرکوں کے لئے تیز اور محفوظ سفر کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئی ژاہونگ ینگ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ زرعی علاقے کو مصروف صنعتی ہب کے ساتھ منسلک کر نے کے علاوہ ساؤتھ اور سنٹرل ایشین ممالک کے ساتھ اہم تجارتی راستہ بھی فراہم کرے گا۔ یہ سڑک دیہی عوام کی صوبہ کے دوسرے بڑے شہر مردان میں سماجی خدمات تک کی رسائی کو بھی بہتر بنائے گی۔

اے پی پی/سعیدہ13:20/رضوان13:30

سورس:وی این ایس اسلام آباد