سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی سرمایہ کاری بورڈ آمد،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات

257

اسلام آباد،17 فروری ( اے پی پی): معروف سعودی کمپنی   پاور انٹرنیشنل کے چیئرمین محمدابونیان کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے آج سرمایہ کاری بورڈ میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں  وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر توانائی عمر ایوب خان، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف اور سرمایہ کاری بورڈ کےسیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری نے شرکت کی۔

 بعد ازاں سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے سرمایہ کاری کے نئے باب کھلیں گے،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔

اے پی پی / حمزہ رحمٰن/حامد

وی این ایس اسلام آباد