سعودی عرب اور پاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے دوست ہیں:صدر مملکت عارف علوی

231

اسلام آباد،18فروی(اے پی پی): صدر مملکت عارف علوی نے کہا  ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے دوست ہیں، پاکستان ،سعودی عرب دوستی مذہب اور ثقافت پر مبنی ہے۔ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کو  مزید مضبوط کریگا۔

ان خیالات کا  اظہار صدر مملکت نے ایوان صدر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  کے اعزاز میں منعقدہ  ظہرانہ سے خطاب میں کیا ۔ظہرانے میں وزیراعظم عمران خان بھی  شریک تھے۔صدر مملکت  عارف علوی  نے کہا کہ ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام میرے لیے اعزاز ہے۔سعودی عرب کی محبت پاکستان کے عوام کے دلوں میں ہے۔پاک سعودی سپریم کونسل کا قیام انتہائی اہم ہے۔سعودی عرب اور پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ممالک ہیں،پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے  کہا ک سعودی عرب کا 2030وژن مستقبل کیلئے اہم ہے، سعودی شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں۔

سعودی ولی  عہد محمد بن سلمان  نے کہا کہ صدر پاکستان سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے،پاکستان کے سب سے بڑے اعزازسے نوازنے  پر شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہبی احترام کی بنیاد پر ہیں۔دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کیساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺکی تعمیر میں پاکستانیوں کا کردار نا قابل فراموش ہے،سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ہنر مند اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اے پی پی /حمزہ/حامد

وی این ایس، اسلام آباد