سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش

296

 

اسلام آباد،17 فروری ( اے پی پی): سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کو کابینہ ارکان اور ولی عہد نے وزیر اعظم کو سعودی وفد کا تعارف کرایا۔

سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم ہاؤس میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی راہداریوں کو بہت خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیاتھا  اور مُختلف جگہوں پر  ثقافتی کپڑوں میں ملبوس فن کاروں نے شاندار علاقائی رقص پیش کئے۔

اے پی پی / حمزہ رحمٰن/حامد

سورس:وی این ایس،اسلام آباد