سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ، وزیر اعظم وفاقی وزرا اور آرمی چیف نے الوداع کیا

221

اسلام آباد،18 فروری (اے پی پی): سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم عمران خان  وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں نور خان ائیر بیس سے الوداع کیا۔

اس سے قبل ایوان صدر سے وزیر اعظم خان معزز مہمان کی گاڑی کو خود چلا کر ائیر بیس پہنچے۔

ولی عہد کے دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اس دورے کو کامیاب قرار دیا گیا۔

اے پی پی / حمزہ/فاروق

وی این ایس، اسلام آباد