سعودی ولی عہد کادورہ،وزیر اطلاعات کی میڈیا کو تشہیر کے حوالے سے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

220

اسلام آباد، 17 فروری (اے پی پی): وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی آمد  پر وزارت اطلاعات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ میڈیا کو تشہیر کے حوالے سے  تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے  یہ ہدایت اتوار کے روز وزارت اطلاعات کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی،جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی آمد کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اطلاعات کو سعودی ولی عہد کے دورے کی جامع تشہیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے حکام نے بتایا کہ دورے کی مکمل تشہیر کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ نے میٹنگ کو بریفنگ میں بتایا کہ سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر ثقافتی طائفے اور موسیقی کا انتظام کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزارت اطلاعات،پی ٹی وی  ،قومی ورثہ کےحکام   اور ایم ڈی اے پی پی  سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

 

اے پی پی/عمار برلاس/حمزہ/رضوان

وی این ایس اسلام آباد