سنو سکینگ کا دلچسپ کھیل وادی مڈگلشٹ میں اختتا م پذیر، تین سو کھلاڑیوں کی شرکت

369

 

چترال، 18 فروری  (اے پی پی):جنت نظیر وادی مڈگلشٹ میں پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر منایا جانے  والا سنو سکینگ فیسٹیویل اختتام پذیر ہو گیا ۔ اس کھیل میں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ سوات، گلگت ، اسلام آباد، پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں سے بھی کھلاڑیوں اور چیمپین نے حصہ لیا اور تماشائیوں کو محظوظ کیا۔

اس خوبصورت کھیل میں چار کیٹیگریوں پر مشتمل کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آٹھ سے بار ہ سال جن میں نذیر احمد نے ،تیر ہ سے سولہ کے کھلاڑیو ں میں عباد الرحمان نے  ، سولہ سے پچیس سال کے عمر کے کھلاڑیوں میں عاشق حسین نے  جبکہ چھبیس سے پچپن سال کے عمر کے کھلاڑیوں میں عبد الحفیظ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع  پر ہندوکش سنو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ حشا م الملک نے کہا کہ یہ کھیل پچھلے سو سالوں سے یہاں کھیلا جاتا ہے مگر اسے باقاعدہ طور پر ایک تہوار کے طور پر کبھی نہیں منایا گیا تھا ہم نے پہلی بار اسے منظم طریقے سے منایا جس میں ملک بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چترال کے جن علاقوں میں بھی سنو سکینگ کی گنجائش موجود ہیں ہم ضرور وہاں یہ کھیل کھیلیں گے اور اسے بین الاقوامی سطح پر بھی روشناس کرائیں گے۔

اے پی پی/گل حماد فاروقی/فرح

وی این ایس چترال