سونے کی اونچی اڑانیں ، فی تولہ سو روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

251

اسلام آباد، فروری 25( اے پی پی ): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز پیر سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 69ہزار دو سو روپے پر فروخت ہوا ۔

 دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کے اضافہ ہو اجس کے بعد آج دس گرام سونا 59ہزار 328 روپے میں فروخت ہوا۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کے باعث آج فی تولہ چاندی 880 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 754روپے 45پیسے رہی۔

اے پی پی / سعیدہ(17:15)/حامد(17:18)

وی این ایس،اسلام آباد