سونے کی اونچی اڑانیں ، فی تولہ ڈیڑھ سو روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

266

اسلام آباد، فروری 26( اے پی پی ): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروزمنگل سونے کی فی تولہ قیمت میں مزیدڈیڑھ سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر کل کے 69ہزار دو سو روپے کے مقابلے میں 69ہزار 350روپے پر فروخت ہوا ۔

 دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 128/ روپے کے اضافہ ہو اجس کے بعد آج دس گرام سونا کل کے 59ہزار 328 روپے کے مقابلے میں 59ہزار 456روپے میں فروخت ہوا۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کے باعث آج فی تولہ چاندی 880 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 754روپے 45پیسے رہی۔

اے پی پی / سعیدہ(17:06)/فاروق (17:08)