سونے کی تاریخی اڑانیں ، فی تولہ ساڑھے چھے سو روپے اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر جا پہنچا

285

اسلام آباد، فروری 27 ( اے پی پی ): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بروز بدھ سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ساڑھے چھے سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج سونا کل کے 69 ہزار 350 کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر ستر  ہزار(70000) روپے فی تولہ پر فروخت ہوا ۔

 دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 558 روپے کے اضافہ ہو ا جس کے بعد آج دس گرام سونا کل کے 59ہزار 456 روپے کے مقابلے میں 60ہزار 014 روپے فی دس گرام میں فروخت ہوا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1327 ڈالر رہی۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کے باعث آج فی تولہ چاندی 880 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 754روپے 45پیسے رہی۔

اے پی پی / سعیدہ/05:29/نائلہ/05:35

وی این ایس اسلام آباد