سونے کی فی تولہ قیمت میں تین سو روپے کی کمی

246

اسلام آباد، فروری 13 (اے پی پی): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز بدھ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 68ہزار 150 روپے سے کم ہو کر 67 ہزار 850روپے فی تولہ ہو گئی ۔

جبکہ آج 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 58ہزار 428 روپے سے کم ہو کر 58 ہزار 170 روپے رہی۔

اے پی پی /سعیدہ/رضوان

وی این ایس اسلام آباد