سونے کی فی تولہ قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ

265

اسلام آباد، جنوری15 (اے پی پی): کراچی ´صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 68 ہزار 150 روپے رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج دس گرام سونے کی قیمت 58ہزار 428 روپے رہی .

 آج فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 870.00 روپے فی تولہ جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 745 روپے 88پیسے رہی۔

اے پی پی / سعیدہ /ریحانہ

وی این ایس