سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی سو روپے کی کمی

315

اسلام آباد، فروری 28( اے پی پی ): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعرات سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی سو روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد آج سونا کل کے 70ہزار کے مقابلے میں 69ہزار سات سو پچاس روپے پر فروخت ہوا ۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 214 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد آج دس گرام سونا کل کے 60ہزار 014 روپے کے مقابلے میں 59 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت 1327 ڈالر فی تولہ رہی۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت میں دس روپے کی کمی ہوئی جس کے باعث آج فی تولہ چاندی 87 0 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 745روپے 88 پیسے رہی۔

سورس:وی این ای، اسلام آباد