صدر مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز”نشان پاکستان ” سے نواز دیا

220

اسلام آباد، 18 فروری ( اے پی پی): صدر مملکت  عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز”نشان پاکستان ” سے نواز دیا۔نشان پاکستان کا اعزاز دینےکی پُروقار تقریب آج ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر اسد قیصر کے علاوہ کابینہ کے ارکان شریک ہوئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان بن عبد العزیز کو نشان پاکستان عطا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان روایتی بگھی میں، صدارتی گارڈز کے حصار میں وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر پہنچے۔

 وزیراعظم اور سعودی معزز مہمان کی بگھی کے ارد گرد مخصوص گھڑ سواروں کے دستے کے چلنے سے خوبصورت منظر دیکھنے میں آیا۔

اے پی پی/ حمزہ رحمٰن/نورین

وی این ایس، اسلام آباد