نئے اضلاع کی تیزترتعمیر نو اور بحالی کیلئے مسائل کی بروقت نشاندہی اورحل یقینی بنایا جائے: وزیراعظم عمران خان

294

پشاور، 15فروری(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے اضلاع کی تیز تر تعمیر نو اور بحالی کیلئے مسائل کی بروقت نشاندہی کی جائے اور انہیں حل بھی کیا جائے، نئے اضلاع کے لوگوں کی محرومی دور کرنا ترجیح ہوگی۔

گورنر ہاؤس پشاور میں نئے اضلاع میں مسائل کی نشاندہی و حل اور عوام سے رابطے کیلئے قائم ایڈ وائزری کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نئے  اضلاع کی تعمیر نو اور لوگوں کی آباد کاری کیلئے وسائل فراہم کرے گی، جبکہ حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم ، شفاف حکمرانی اور خدمات کی فوری اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریگی۔

اس موقع پر وزیراعظم سے وزیراعلیٰ محمود خان اورگورنر شاہ فرمان نے ملاقات میں نئے اضلاع کیلئے انتظامی اور خدمات کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم کو نئے اضلاع کیلئے اجتماعی ریکوری پلان بشمول تعمیر نو و بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ایڈ وائزری کمیٹی کوقبائلی اضلاع میں لوگوں کیساتھ رابطے اور انہیں اعتماد میں لیکر حکمرانی کے مؤثر اور یکساں نظام کے قیام اور  سابقہ فاٹا کے اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کیلئے تیز تر اقدامات کی ہدایت کی۔

 

اے پی پی /صائمہ حیات خان/ شاہ زیب

وی این ایس  پشاور