نئے پاکستان کا مقصد عام آدمی کی زندگی آسان بنانا ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے:وزیر اعظم عمران خان

238

اسلام آباد ،12 فروری(اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے  کہ نئے پاکستان کا مقصد عام آدمی کی زندگی آسان بنانا ہے، مشکل حالات ضرور ہیں لیکن ملک کا مستقبل روشن ہے ٹرانسپورٹ کےنظام کو ترقی دیں گے.

پاکستان ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں  حکومت سنبھالے ہوئےتقریباً چھ ماہ ہوئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اپنے ٹرین کے نظام کو اگلے درجے پر لے کر جائیں، اس سلسلے میں بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ   ریل عام آدمی کے سفر کا سستا ذریعہ ہے، اس کی ترقی ہماری ترجیح ہے، ریل کے نظام کو غیر ملکی شراکت داری کے ذریعے آگے بڑھائیں گے۔ چوری اور کرپشن کے باعث ملکی قرضے دس سالوں میں 6 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے، این آر اوز نے لوگوں میں احتساب کا ڈر ختم کر دیا تھا، ریلویز میں چوری و بدعنوانی کے تمام کیسز نیب کو بھیجے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ ہم جس نئے پاکستان کی بات کر رہے ہیں اس میں عام آدمی کی زندگی آسان بنائی جا رہی ہے، ٹرین عام آدمی کی سہولت کے لئے ہے، ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ماضی میں ترجیحات کیا تھیں اور عام آدمی کے سفر کے آسان ذریعہ ریلوے پر کتنی توجہ دی گئی، یہاں امراء کے لئے سہولتیں پیدا کی گئیں لیکن جب ہم نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں تو ہماری ساری سوچ تبدیل ہو جاتی ہے کہ عام لوگوں کو کیسے فائدہ پہنچایا جائے اور کس طرح انہیں مشکلات سے نکالا جائے۔

اے پی پی/احسن/ شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد