وزیراعظم عمران خان سے اسلامی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف کی ملاقات

225

اسلام آباد، 12 فروری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن کے لئے تمام تر اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات دہشت گردی کے خلاف قائم شدہ اسلامی اتحاد (سعودی عرب) کے کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور امن و استحکام کے لئے کاوشوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے تشدد اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے وسیع تر علاقائی تعاون پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پرتشدد انتہا پسندی کے انسداد کے لئے دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا

اے پی پی / احسن

وی این ایس