ٹوٹے ہوئے وعدوں پر ایک نئے کشمیر کی تعمیر ہوئی ہے

356

اسلام آباد، 01  فروری  (اے پی پی): مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت اور بین الاقوامی برادری کے ٹوٹے ہوئے وعدوں پر ایک ایسا کشمیرتعمیر ہوا ہے جو حق خود ارادیت سے کم کسی چیز پر آمادہ نہیں اور اس حق کے حصول کی خاطر ہر قربانی کے لئے تیار ہے۔

مسئلہ کشمیر دو ممالک کے مابین ایک سرحدی مسئلہ نہیں، بلکہ ایک کروڑ سے زائد انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ بھارت نے اس مسئلےکو دبانے کے لئے سات لاکھ سے زائد فوج صرف ایک ریاست جموں وکشمیر میں تعینات کی ہے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تمام تر اختیارات دئیے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود کشمیری دب جانے اور خاموش ہونے کی بجائے قابض افواج کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے علاوہ کشمیر میں بھارتی افواج کا کردار اور اہلیان کشمیرکی مظلومیت عالمی برادری کی ضمیر کا ایسا امتحان ہے جس میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔

اے پی پی/ احسان/نورین

سورس: وی این ایس اسلام آباد