پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںملا جلا رجحان ، 100 انڈیکس میں 20.31 پوائنٹس کی کمی

242

اسلام آباد ، فروری 15 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار میں ملاجلا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 20.31 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40486.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 506 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میں پہلے 116 اور پھر138پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 645 پوائنٹس پر چلا گیا. اس کے بعد مارکیٹ میں کمی کا رجحان نظر آیا او ر پہلے سیشن میں ہی ایک وقت میں انڈیکس میں44 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 462 پوائنٹس پر چلا گیا ۔

دوسرے سیشن میں بھی کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہو ا اور انڈیکس میں 98 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 40 ہزار 408 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ایک وقت پر 141 پوائنٹس تک کی کمی کے بعد انڈیکس 40 ہزار 365 پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔ اس کے بعد کاروبار میں بہتری ہوئی لیکن اس کے باوجود انڈیکس منفی زون سے نہ نکل سکا اور انڈیکس کا اختتام بھی20.31 کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 10.37 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد30 انڈیکس 19454.37 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 6.33 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ29331.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 316 کمپنیوں کا کاروبار ہو اجس میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 09 کروڑ30  لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 04ارب 69کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل، بی او پنجاب اور سونیری بینک لیمیٹڈ سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /ریحانہ

وی این ایس