پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 785.12 پوائنٹس کی کمی

297

اسلام آباد ، فروری26 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کاروبار میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 785.12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38821.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز ہی منفی رجحان سے ہوا اور سرمایہ کار محتاط نظر آئے جس کے نتیجے میں پہلے سیشن میں مارکیٹ زیادہ تر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی ۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 606 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا ئی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں پہلے 596 او ر پھر 664 پوائنٹس تک کی کمی ہو گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ کر 38ہزار 942 پوائنٹس پر چلا گیا. لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں کچھ بہتری کا رجحان نظر آیا لیکن انڈیکس منفی زون سے نہ نکل سکا اور مجموعی طور پر پہلے سیشن کے دوران انڈیکس زیادہ تر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا ۔

 دوسرے سیشن میں بھی کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہو ا اور انڈیکس میں آغاز میں ہی پہلے 414 پھر 744 پوائنٹس تک کی کمی واقع ہو ئی جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 862 پوائنٹس پر آگیا ۔ اس کے بعد بھی سرمایہ کار محتاط نظر آئے اور مارکیٹ پر منفی رجحان غالب رہا اور ایک وقت پر انڈیکس 880پوائنٹس تک گر کر 38ہزار 726پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔ اس کے بعد اختتام تک انڈیکس پر منفی رجحان غالب رہا اور کاروبار کا اختتام بھی 785.12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 387.50 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 18703.23 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 450.01 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ28,342.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 63ہزار 288 سودوں میں 16کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 06ارب 93کروڑ روپے سے زائد میں ہوا ۔

 آج سب سے زیادہ اضافہ پاک ٹوبیکو، آرکروما پاکستان اور اٹلس ہنڈا کے شیئر زکی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی نیسلے پاکستان ، وئیتھ پاکستان اور انڈس موٹرز کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی ۔ کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب ،کے الیکٹرک، اینگرو پولیمر،

پاک انٹرنیشنل بلک، میپل لیف، پاک الیکٹرو،ن لوٹے کیمیکل اور صدیق سنز ٹن سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /15:59ریحانہ16:03

وی این ایس  اسلام آباد