پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 322.31 پوائنٹس کا اضافہ

328

اسلام آباد ، فروری20 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 322.31 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40279.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا ۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 957 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میںپہلے 145 اور پھر 268 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 39 ہزار 688 پوائنٹس پر چلا گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں بہتری کا رجحان نظر آیا او ر انڈیکس میں 145پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 102 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ مجموعی طور پر پہلے سیشن کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا ۔

 دوسرے سیشن میں کے آغاز سے ہی کاروبار میں استحکام نظر آیا اور سرمایہ کار متحرک نظر آئے جس کے باعث انڈیکس مثبت زون میں گیا ۔ پہلے252 اور پھر 367 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس کے باعث انڈیکس 40 ہزار 324 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ اس کے بعد کاروبار کے اختتام تک انڈیکس مثبت زون سے میں ہی ٹریڈ کرتا رہا اور کاروبا ر کا اختتام بھی322.31 کے اضافے کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 237.63 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد30 انڈیکس 19454.34 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 146.97 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ29103.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 141 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 165کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 59ہزار 105سودوں میں 13 کروڑ20 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 06ارب 65 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے پاک انٹرنیشنل بلک، بی او پنجاب،کے الیکٹرک، لوٹے کیمیکل، یونائیٹڈ، پاک الیکٹرون اور فوجی فوڈز سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /فاروق

وی این ای، اسلام آباد