پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 52.17 پوائنٹس کی کمی

248

اسلام آباد ، فروری 13 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 52.17 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40,544.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بازار حصص میں آج تمام دن کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 596 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کار متحرک نظر آئے اور کاروبار میں مثبت رجحان سے نظر آیا ۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میںپہلے 177 اور پھر 233پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 819 پوائنٹس پر چلا گیا

دوسرے سیشن میں بھی کاروبار میںکمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس زیادہ تر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا ۔ ایک وقت پر انڈیکس میں پہلے 37 اور پھر 104 پوائنٹس تک کی کمی ہو گئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 492 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ اس کے بعد کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں منفی رجحان جاری رہا اور انڈیکس کا اختتام بھی 52.17 کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 15.29 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 19,435.91 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32.75 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29,375.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کا کاروبار ہو اجس میں سے 131 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ، 198 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 15کروڑ99  لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 07 ارب25 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 80 کھرب 54 ارب سے زائد رہا ۔

 آج کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ، فوجی سیمنٹ ، ورلڈ کال ، میپل لیف، ڈی جی کے اور فوجی فوڈز سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ/ریحانہ

وی این ایس