پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 267.20 پوائنٹس کی کمی

197

اسلام آباد ، فروری 18 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار میںکمی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 267.20 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ40219.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 486 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میں155 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 642 پوائنٹس پر چلا گیا. اس کے بعد مارکیٹ میں کمی کا رجحان نظر آیا او ر پہلے سیشن میں ہی ایک وقت میں انڈیکس میںپہلے 20 پھر 110 اور پھر 205 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 281 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ مجموعی طور پر پہلے سیشن کے دوران انڈیکس زیادہ تر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا ۔

 دوسرے سیشن میں بھی کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہو ا اور انڈیکس میں 277 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 40 ہزار 209 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ایک وقت پر انڈیکس میں پہلے 372 اور پھر 479 پوائنٹس تک کی کمی کے بعد انڈیکس 40 ہزار 007 پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔ اس کے بعد کاروبار کے اختتام تک انڈیکس منفی زون سے نہ نکل سکا اور کاروبا ر کا اختتام بھی267.20 کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 115.47 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 19338.90 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 141.65 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29189.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 328 کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 75 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 09 کروڑ88 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 04ارب 73کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، پاک الیکٹرون، فوجی فوڈز اور لوٹے کیمیکل سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد