پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں262.40 پوائنٹس کی کمی

226

اسلام آباد ، فروری  19 (اے پی پی) : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو کاروبار   میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 262.40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39957.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 بازار حصص میں آج  کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔  کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 219 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا، ابتدا میں ہی انڈیکس میں88 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 307 پوائنٹس پر چلا گیا۔ بعد ازاں   مارکیٹ میں مندی کا رجحان نظر آیا او ر انڈیکس میں 45 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 174 پوائنٹس پر چلا گیا ۔اس کے بعد مارکیٹ میں کچھ استحکام آیا اور 90پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 40ہزار 310 پوائنٹس پر پہنچا لیکن یہ رجحان عارضی ثابت ہوا اور پہلے 48 اور پھر 94 پوانٹس تک کی کمی کے بعد انڈیکس 40ہزار125 پوائنٹس پر آگیا۔ مجموعی طور پر پہلے سیشن کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاﺅ  کا سلسلہ جاری رہا ۔

 دوسرے سیشن میں بھی کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہو ا اور انڈیکس میں پہلے179 اور پھر 224 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ کر 39 ہزار 995 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ اس کے بعد کاروبار کے اختتام تک انڈیکس منفی زون سے نہ نکل سکا اور کاروبا ر کا اختتام بھی262.40 کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 122.19  پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 19,216.71 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 233.01 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ28,956.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 09 کروڑ43 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 03ارب 84کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، صدیق سنز ٹن اور پاک الیکٹرون سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /قراۃالعین

وی این ایس ،اسلام آباد