پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 54.58 پوائنٹس کی کمی

313

 

اسلام آباد ، فروری22 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 54.58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40016.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا ۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 070 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میں پہلے 244 اور پھر 270پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 39 ہزار 799 پوائنٹس پر چلا گیا. اس کے بعد مارکیٹ میں کچھ استحکام نظر آیا۔ انڈیکس میں منفی زون سے نکل کر مثبت زون میں داخل ہوا اور 09 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 079 پوائنٹس پر پہنچا لیکن یہ رجحان عارضی ثابت ہوا اور مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور پہلے سیشن کے دوران ہی 44 پوانٹس تک کی کمی کے بعد انڈیکس 40ہزار026 پوائنٹس پر آگیا۔ مجموعی طور پر پہلے سیشن کے دوران انڈیکس زیادہ تر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا ۔

دوسرے سیشن میں بھی کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہو ا اور انڈیکس میں آغاز میں ہی 128 پوائنٹس کی کمی واقع ہو ئی جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 942 پوائنٹس پر آگیا ۔ اس کے بعد بھی سرمایہ کار محتاط نظر آئے اور مارکیٹ پر منفی رجحان غالب رہا اور پہلے167 اور پھر 204 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 39 ہزار 866 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ اس کے بعد کاروبار میں کچھ بہتری آئی لیکن اس کے باوجود انڈیکس اختتام تک منفی زون سے نہ نکل سکا اور کاروبا ر کا اختتام بھی54.58 کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 38.99  پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 19289.96 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 2.90 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ29016.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 313 کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 49ہزار 708سودوں میں 09 کروڑ87 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 05ارب46کروڑ روپے سے زائد میں ہوا ۔

آج سب سے زیادہ اضافہ انڈس موٹرز، تھل لیمیٹڈ اور پا ک سوزوکی کے شیئر زکی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی پاک سروسز، انڈس ڈائینگ اور ا ایف یو لائف کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی ۔ کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب ، پاک الیکٹرون، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمینٹ اور لوٹے کیمیکل سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /ریحانہ

سورس:وی این ایس، اسلام آباد