پاکستان اور آذربائیجان اخوت اور دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

267

اسلا م آباد، 14فروری (اے پی پی ) :اسپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان اخوت اور دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نےآذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ  سےملاقات  کے دوران دوطر فہ تعلقات ،خطے کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں برادر ممالک میں اقتصادی ،دفاعی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان کی حکومت ملک میں توانائی کی قلت کے خاتمے کے لیے آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

  اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں  اور دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انھو ں نے علاقائی اور عالمی فورمز پر آذربائیجان کی طر ف سے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے موقف کی حمایت کو  بھی سر اہا۔

اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ  کا کہنا تھا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ آذربائیجان کی قیادت دوطرفہ تجارت سمیت اقتصادی و سماجی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں سے باہمی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔ انھو ں نے اسپیکر اسد قیصر کو آذربائیجان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

 اے پی پی/صائمہ/نائلہ

وی  این ایس  اسلام آباد