پاکستان سپر لیگ سیزن فور، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

318

 

اسلام آباد،   15 فروری  ( اے پی پی):  پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی  میں منعقد ہوئی، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ  میں ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سجی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا سٹیج جس میں بونی ایم،  ائیما بیگ اور جنون گروپ نے شاندار پرفارمنس پیش کیں جبکہ شجا حیدر اور فواد خان نے سیزن فور کے تھیم سانگ پیش کیا۔

تمام فرینچائز کی ٹیموں نے گراؤنڈ میں مارچ کر کے تقریب کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے اور آخر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

پی ایس ایل فور کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔ آصف علی اور فہیم اشرف نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 50 رنز جوڑے اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے فہیم اشرف نے آخری اوور کی دوسری بال پر چھکا لگا کر ہدف حاصل کیا۔

سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

اے پی پی/احسن/فرح

وی این ایس اسلام آباد