پی ایس ایل فور میں آج پشاور زلمی کا ٹاکرا کراچی کنگز سے ہوگا

231

اسلام آباد، 21 فروری ( اے پی پی): پاکستان سپر لیگ میں آج واحد میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق  رات 9 بجےکھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈیٹرز ناقابل شکست رہ کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، 2 پوانٹس کے ساتھ پشاور زلمی دوسری، ملتان سلطانز تیسری،دو دفعہ کی فاتح چیمپئن اسلام آباد  یونائیٹڈ چوتھی، کراچی کنگز پانچویں اور لاہور قلندرزآخری نمبر پر موجود ہے۔

کل ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک کے جارحانہ 37 گیندوں پر 53 رنز کی بدولت 160 رنز بنائے۔

جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے سرفرازاحمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کے شین واٹسن اورریلے  روسو نے ملتان سلطانز کے باؤلرز کی ایک نا چلنے دی، واٹسن نے 40 گیندوں پر 61 رنز اور ریلےروسو نے 45 گیندوں پر 67 رنز جوڑے۔

 کوئٹہ گلیڈیٹرز نے 160 رنز کا حدف صرف  دو وکٹوں کے نقصان پر  حاصل کرلیا۔

اے پی پی /احسن/حامد

وی این ایس،اسلام آباد