اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  مینگولیا کا پودا لگا  کرملک بھر میں  شجرکاری مہم کا  آغا زکر دیا

8

اسلام آباد 15مارچ (اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصرنے  پارلیمنٹ ہاوس   میں مینگولیا کا پودا لگا کرملک  بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا  ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  میں انھوں نے کہا کہ  یہ افتتاح گرین اینڈ کلین پاکستان مہم  اور بلین ٹری پلانٹیشن کا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر  نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخواہ میں مثالی  طور پر  پلانٹیشن کی  ہے، بلین ٹری سونامی کو پورے پاکستان میں پھیلا رہے ہیں،اس مہم کے تحت ملک بھر میں دس ارب پودے لگائیں گے،تما م اہل وطن  سے درخواست  ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں،گرین اور پر امن پاکستان کا حصول ہمارا مقصد ہے۔

اسد قیصر نے  مزید کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل کے لئے میں نے ایک خصوصی کمیٹئ بنائی ہےجس میں ہم کاشتکاروں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں۔قانون سازی پر فوکس کی جا رہی ہے آنے والے دنوں میں  قانون سازی معیاری ہوگی۔ حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی اداب کا احترام کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا واقعہ افسوسناک ہے ،دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں  ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین  سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے اسپیکر کو خط لکھا ہے ،ہم  اس واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا کو اکٹھاہونا پڑے گا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک مائنڈ سیٹ کو بدلنا ہو گا۔

سورس:وی این ایس ،اسلام آباد