توانائی کے شعبے میں انقلابی   تبدیلی لانے کے لئے  اقدامات  کیے  جا رہے ہیں ،وزیر توانائی عمر ایوب

15

اسلام آباد، مارچ 15(اے پی پی):وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کے لئے  اقدامات  کیے  جا رہے ہیں ۔ انہوں نے  کہا کہ   پاکستان مضبوط ملک ہے جس کی ترقی و  معیشت کی بہتری   کیلئے مشترکہ کوششوں  کی ضرورت ہے۔

 سی پی پی اے ڈیٹا ایکسچینج پورٹل کی افتتاخی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا  کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر ایک ایسے ہدف کی طرف گامزن ہے  جو ہمارا خواب ہے۔

وزیر توانائی عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ  لائن لاسسز کو بہتر بنانے کی کوشش کا عمل جاری ہے۔

سورس :وی این ایس ، اسلام آباد