حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث ملک امن کی طرف گامزن ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

3

لاہور،15 مارچ (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں امن عامہ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث ملک امن کی طرف گامزن ہےامن عامہ کی صورتحال میں بہتری سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بحال ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی۔جس میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں امن عامہ کی صورتحال میں بہتری سے غیرملکی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔ملک میں امن کاروباری طبقے کیلئے معاشی استحکام کیلئے راہ ہموار کرتا ہےانصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔قانون کی بالا دستی، میرٹ و شفافیت کا فروغ اور بد عنوانی کا خاتمہ ہمارا مشن ہےپولیس کو عوام دوست بنانے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں۔نظام میں اصلاحات کرکے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کریں گےپولیس نظام میں اصلاحات کا محورعوام کوفوری ریلیف اور انصاف فراہم کرنا ہے۔قانون کی بالا دستی اور عملداری کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

سورس:وی این  ایس،لاہور