خیبر پختونخواہ کے دس سالہ رضوان محسود نے مارشل آرٹ کے ہیلی کاپٹرداو میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

121

اسلام آباد، 15 مارچ (اے پی پی):جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے و ا لے 9 سالہ بچے نے بھارتی مارشل آرٹ پلیئرکا ریکارڈ توڑکرکینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام رقم کروا دیا ہے۔رضوان اللہ نےتیس سیکنڈ میں چھیتالیس( 46)بار ہیلی کاپٹراسپین کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم مارشل اکیڈمی میں تربیت لینے والے 9سالہ رضوان اللہ نے بھارتی مارشل آرٹ پلیئر پرابھاکرریڈی کے تیس سیکنڈ میں تیس بارہیلی کاپٹراسپین کاریکارڈ توڑ ڈالا ہے اور اس نے تیس سیکنڈ میں چھیتالیس( 46)بار ہیلی کاپٹراسپین کرکے کینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کے سب سے کم عمر ی میں ریکارڈقائم کرنے کی تاریخ رقم کردی ۔

واضح رہے کہ ان کے ٹرینر محمد عرفان محسود نے بھی سترہ(17)کینزریکارڈ بنائے ہیں ۔انہوں نے رضوان اللہ کی کامیابی کے حوالے سے کہا ہے کہ رضوان اللہ شروع سے ہی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھے اور ان کویقین تھا کہ وہ جلد ہی کینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کریں گے۔

سورس:وی این ایس ، پشاور