زمونگ کور فاؤنڈیشن پراجیکٹ کو نیشنل سطح کا پراجیکٹ بنائینگے: وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

8

پشاور،14 مارچ (اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ زمونگ کور فاؤنڈیشن پراجیکٹ کو نیشنل سطح کا پراجیکٹ بنائینگے اورپورے صوبے میں توسیع دینگے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے زمونگ کور فاؤنڈیشن اور سپارک آف ہوپ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمونگ کور فاؤنڈیشن کی تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں، صوبائی حکومت اس طرح کے فلاحی کاموں کیلئے تمام اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور دوسروں کیلئے مشعل راہ سمجھتی ہے ۔

زمونگ کور پراجیکٹ کو اسی نام سے پورے پاکستان میں توسیع دینے کیلئے وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی موجودگی میں زمونگ کور فاؤنڈیشن اور سپارک آف ہوپ کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخظوں کی تقریب بھی ہوئی جس میں آٹھویں جماعت سے اوپر کے طلباء کی تعلیم کا پورا خرچہ، طلبا کیلئے سپورٹس گراؤنڈز ، کمپیوٹر لیبارٹریز ، انگلش اور چائنیز لینگویج کی ترویج کیلئے سپار ک آف ہوپ (Spark of Hope)  فاؤنڈیش کیلئے تمام تر تعاون اور ضروری وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

سورس: وی این ایس  پشاور