سکھر:گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایس آئی یو ٹی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

4

سکھر،14مارچ(اے پی پی ):دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جارہاہے ، ہر سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں جمعرات کا دن اس کیلئے منتخب کیا جاتا ہے،اس کا مقصد انسانی جسم کے لئے گردوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس میں ہونے والے امراض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے، اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے دنیا بھر کے ممالک میں مختلف تقریبات اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن سکھر میں فری میڈیکل کیمپ کا نعقاد کیا گیا ،اس موقع پر گردوں کے ماہر ڈاکٹر اقبال داﺅد نے کہا ہے کہ خودکو فٹ اور فعال رکھنے کےلئے بلڈ پریشر متوازن رکھ کر گردوں کے موذی امراض کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے، فٹ اور فعال رہنے کے لئے ایکسرسائز بے حد ضروری ہے،طبی ماہرین سائیکنگ، چہل قدمی اور دوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ڈاکٹر اقبال داﺅد نے مزید کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گردے صحت مند رہیں تو باقاعدہ طور پر بلڈ شوگر لیول کا خیال رکھیں، گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے نصف تعداد کا سبب زیابطیس ہی ہے، چناچہ اگر آپ خون میں شوگر کی سطح کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے تو گردوں کی خرابی کے خطرات کو کم کر سکتے ہیں ۔
سورس:وی این ایس ، سکھر