لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات کا نیسلے فیکٹری کا دورہ،گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت پودا لگایا

0
20

لاہور،15 مارچ(اے پی پی ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جمعہ کے روز شیخوپورہ روڈ پر واقع نیسلے فوڈ پروڈکٹس لمیٹڈ فیکٹری کا دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں نے گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت پودا لگایا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیسلے کے انفینٹ ملک پلانٹ کے سیکشن کا بھی دورہ کیا،اس کے علاوہ انہوں نے ڈیری و جوسز کے سیکشنز کا بھی معائنہ کیا اور فیکٹری میں تیار ہونیوالی مختلف کھانے پینے کی اشیاءکے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

فیکٹری کے منیجر راحیل افضل اور منیجر ایچ آر شیخ نبیل بھی ان کے ہمراہ تھے

سورس:وی این ایس ، لاہور