مذہبی اور ثقافتی ورثہ کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئےتمام اقدامات کئے جائیں گے: گورنر پنجاب

4

لاہور، مارچ 15 (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہابابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، مذہبی اور ثقافتی ورثہ کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں سہولیات دینے کے ساتھ سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، گورودواہ، مندر اور چرچ کے علاوہ مساجد اور درباروں پر بھی غیر ملکی آسکیں گے اور بدھ مت کے ورثہ کے حوالے سے بھی سیاحوں کو مدعو کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کے علاوہ ثقافتی ورثہ پر سیاحتی دورے مرتب کئے جائیں گے، مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود، صوبائی وزیر یاسر ہمایوں، صوبائی وزیر سید سعید الحسن نے بھی شرکت کی۔

سورس: وی این ایس لاہور