ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم سرد او ر خشک رہیگا: محکمہ موسمیات

11

اسلام آباد، 17 مارچ ( اے پی پی ): محکمہ موسمیات  کے مطابق اتوار کے روز ملک کے  بیشتر علاقوں  میں مو سم سرد او ر

خشک  رہیگا، آج رات کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک  رہیگا۔تاہم کوئٹہ، ژوب،قلات، ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سبی،سکھر، لاڑکانہ، مکران،کوہاٹ، بنوں، ڈی جی خان ڈویژن میں  چند  مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے

آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کےدرجہ حرارت:کالام منفی 05، استور منفی 04، مالم جبہ، پارہ چنار، اسکردو  اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سورس: وی این ایس