وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

3

لاہور، 14 مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے،ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان سرکٹ ہاؤس اجلاس کہ صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے دوران ٹریفک کے لئے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے اور ڈی جی خان آفیسر کلب میں کمیونٹی سنٹر تعمیر بھی کیا جائے گا ۔

وزیراعلیٰ نےاجلاس میں بتایا کہ  ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی 75 واٹر سپلائی سکیموں کو بحال کرنے کی منظوری دے دی ان سکیموں کو بحال کر کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائبل ایریا کی بارڈر ملٹری پولیس کی استعدادکار بڑھانے اور پولیس ملازمین کو ترقیاں دینے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اور بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے،بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے  گا۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں نرسز کی بھرتی کیلئے واک ان انٹرویو کا طریقہ اختیار کیا جائےغازی میڈیکل کالج میں ٹرائبل ایریا کیلئے کوٹہ رکھا جائے۔گزشتہ حکومت نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا ماہانہ کنٹریکٹ 30 لاکھ روپے میں کیا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے یہ ٹھیکہ صرف تین لاکھ میں دیا ہے۔

سورس: وی این ایس  لاہور