وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی میڈیا سے بات چیت

5

کراچی، 16 مارچ ( اے پی پی):  وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ایس ایل فور کے انتظامات دیکھنے آیا ہوں ۔ کراچی کی خوشیاں واپس لوٹانے میں  سب کی محنت شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ   آئی سی سی کی ہدایات اور اسٹینڈرڈ کے مطابق تمام کام ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے گراؤنڈز آباد ہورہے ہیں۔ بین الاقوامی ایوینٹس بھی جلد پاکستان آئیں گے۔

شہر یار آفریدی  نے مزید کہا  کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اگلا پی ایس ایل پورے کا پورا پاکستان میں ہوگا، پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کے  ادارے  ایک پیج پر  ہیں ۔کرکٹ کے پلیٹ فارم پر بھی سب جماعتیں اور حکومتیں اکھٹی ہیں۔ دس سالہ انتظار کے بعد خوشیاں واپس لوٹی ہیں۔ وزیر اعظم بھی آکر میچ دیکھیں گے۔ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان امن کا حامی ہے ۔

سورس: وی این ایس  ، کراچی