وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل نے دس بلین ٹری منصوبے کا پشاور میں افتتاح کر دیا

18

پشاور، 15 مارچ  (اے پی پی): وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بلین ٹری سونامی کا آغاز یہاں سے ہوا، درخت اگر اسی طرح لگتے رہے تو گرمی کی شدت چار درجہ کم ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل نے آج پی ایف آئی کے دورےکے موقع پر کیا جہاں انہوں نے دس بلین ٹری منصوبے کا پشاور میں افتتاحی پودا لگایا ۔

وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر شجرکاری مہم جاری ہے اپنے حصہ کا پودا لگا دیا ہے۔  پہلے لوگ اس وزارت کو صرف سیر سپاٹے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ حکمران اگر اچھے ہونگے تو ملک میں بارشیں بھی زیادہ ہونگی۔ اگر دشمن ہمارا ایک درخت گرائے گا تو ہم چودہ ہزار درخت لگا کر جواب دینگے۔

پی ایف آئی میں صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ نے زرتاج گل کو ریسیو کیا اور انھوں نے خود بھی پودا لگایا۔

سورس؛ وی این ایس پشاور