پشاور:خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کی ہزار خوانی میں کارروائی، زائدالمیعاد فروٹ ڈرنکس برآمد

9

پشاور، 15مارچ(اے پی پی): کے پی فوڈ اتھارٹی نے پشاور رنگ روڈ کے قریب ہزار خوانی میں کاروائی کرتے ہوئے بس سٹاپ کے قریب واقع گودام سے ہزاروں کی تعداد میں زائدالمیعاد فروٹ ڈرنکس برآمد کرلیے۔

فروٹ ڈرنکس پر ایکسپائری تبدیل کرنے کیلئے کراچی بھیجا جارہا تھا، جہاں ایکسپائری تبدیل کرکے مشروبات کو واپس پشاور سپلائی کیا جانا تھا۔ اسی طرح پشاور،  پیپل منڈی اور اشرف روڈ پر مصالحہ کی دوکانوں سے ایکسپائرڈ سینکڑوں برانڈڈ مصالحہ جات برآمد کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ مالکان کیخلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے، لائسنس ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔ ایسے روزگار سے وابستہ افراد کیلئے صوبہ میں کوئی جگہ نہیں، ایکسپائری تبدیل کرنے والے گروہوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

سورس:وی این ایس ، پشاور